بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا : سٹائلش بیٹسمین تینوں فارمیٹس کے ٹاپ فائیو میں شامل ہونےوالےواحد کھلاڑی
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی رینکنگ میں اسٹائلش بیٹسمین تینوں فارمیٹس کے ٹاپ فائیو میں شامل ہونےوالےواحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہے۔انہوں نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بازبابراعظم پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، ایک روزہ کرکٹ کے بلےبازوں کی رینکنگ میں بابراعظم تیسری پوزیشن برقراررکھے ہوئے ہیں۔