ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 19, 2020

سیمونا ہالپ کایو ایس اوپن میں شرکت سے انکار

عالمی نمبر دورومانیہ کی سیمونا ہالپ نے یو ایس اوپن میں شرکت سے انکار کردیا۔
پراگ ویمنز ایونٹ اپنے نام کرنے والی ہالپ نے سوشل میڈیا پر گرینڈ سلم سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے موجودہ حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد یو ایس اوپن کےلئے نیویارک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہالپ نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی فیصلوں میں اپنی صحت کو سب سے مقدم رکھتی ہوں۔کورونا کے خوف سے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور خواتین کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی سمیت نامور کھلاڑی یوایس اوپن سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔سال کا تیسرا گرینڈ سلم یوایس اوپن 31اگست سے 13ستمبر تک جاری رہے گا۔