یوایس اوپن 31اگست سے 13ستمبر تک شیڈول
جاپان کے معروف ٹینس سٹار کی نشی کوری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یو ایس اوپن سے قبل لئے گئے کرونا ٹیسٹ کے بعد نشی کوری کا کہنا ہے کہ انکا کوڈ19ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث وہ سنسناٹی ٹینس اوپن سے دستبردارہورہے ہیں۔عالمی نمبر چار ٹینس کھلاڑی کا کہنا ہےکہ منصوبہ بندی کے تحت نیویارک روانہ ہونا تھا تاہم اب فلوریڈا ہی رکنا پڑے گا۔ کرونا کے خوف سے دفاعی چیمپئن رفائل نڈال اور خواتین کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی سمیت نامور کھلاڑی یوایس اوپن سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں۔سال کا تیسرا گرینڈ سلم یوایس اوپن 31اگست سے 13ستمبر تک جاری رہے گا۔