ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 14, 2020

عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کا یو ایس اوپن میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ نے یو ایس اوپن میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سربین کھلاڑی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تیسرے گرینڈ سلم یوایس اوپن ، ویسٹرن اور سدرن اوپن میں حصہ لیں گے۔ کورونا کی وجہ سے ہائی پروفائل پلئیرز رافیل نڈال اور سٹان واؤرنکا کی دستبرداری کے بعد 17مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح جوکووچ نےیوایس اوپن منتظمین کو خوشی کی نوید سنا دی۔ جوکووچ کا کہنا ہے کہ مختلف چیلنچز اور رکاوٹوں کے باوجود ایونٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ یوایس اوپن 31 اگست سے 13 ستمبر تک شیڈول ہے۔