کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 13, 2020

دسبر اور جنوری میں ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچز : نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی

نیوزی لینڈ نے پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکے خلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو’’ ڈیوڈ۔ وائٹ‘‘ نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنے کیلئے آرہی ہیں۔ ای سی بی طرز سے ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔