قومی

  • قومی
  • Aug 01, 2020

قوم عیدالاضحی کےموقع پراحتیاطی اقدامات پرسختی سےعملدرآمدکرے:صدر،وزیراعظم

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے قوم پرزوردیاہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر احتیاطی اقدامات پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے اورقربانی کامذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے غریبوں اور مستحق افرادکاخصوصی خیال رکھیں۔
عیدالاضحی کے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کومبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی اطاعت وفرمانبرداری کی یاددلاتاہے جنہوں نے قربانی اورایثارکی عظیم مثال رقم کی۔
صدرنے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اورلوگوں پرزوردیاکہ وہ اس نازک صورتحال میں غریبوں اورمستحق افراد کی مدد کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ کوروناوائرس کی وباء سے پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کاسامناہے اوریہ عالمگیروباء پوری انسانیت کے لئے ایک چیلنج بن گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدکرناچاہیے۔