قومی

  • قومی
  • Jul 31, 2020

ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 278,305 ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے او ر ملک بھر میں اب تک دولاکھ47 ہزار 177 مریض اس مرض سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید906 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 78 ہزار 305 ہوگئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 27 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد پانچ ہزار 951 ہوگئی ہے