قومی

  • قومی
  • Jul 31, 2020

پاکستان کاعیدالاضحی کےموقع پرافغان طالبان کےجنگ بندی اعلان کاخیرمقدم

پاکستان نے افغان طالبان کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر تین دن کیلئے جنگ بندی کے اعلان اور افغان حکومت کی طرف سے اسی طرح کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ یہ مثبت پیشرفت پر امن اور مستحکم افغانستان کے مقصد کی طرف ایک قدم ہے اور امید ظاہر کی کہ افغانوں کے اندر مذاکرات کیلئے امریکہ طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر امن مستحکم جمہوری خوشحال اور متحد افغانستان کیلئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے محمد صادق نے بھی ایک ٹویٹ میں اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے