قومی

  • قومی
  • Jul 31, 2020

حزب اختلاف کی جماعتیں نیب کوغیرفعال بنانا چاہتی ہیں:شبلی فراز

اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے مطابق نیب قوانین میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے قومی احتساب بیورو کو غیر فعال بنانا چاہتی ہیں۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلقہ قانونی بلز کی منظوری کے معاملے پر حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔