سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 30, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز5اگست سے شروع ہوگی

شائقینِ کرکٹ کے لئے خوشی کی خبر۔۔۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے کرکٹ میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا۔شائقین پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست میچز کے ساتھ ساتھ لائیو تجزیے اور تبصرے بھی سن سکیں گے۔سیریز میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ 13اگست سے اور تیسرا ٹیسٹ 21 اگست سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول ہے۔ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان اورانگلینڈ 28اگست ، 30 اگست اور یکم ستمبر کو آمنے سامنے ہونگے۔ تمام ٹی ٹونٹی میچز مانچسٹر میں شیڈول ہیں۔