کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 28, 2020

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز, قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں کا انتخاب ڈربی میں پریکٹس میچز کے اختتام پر کیا گیا۔
کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
انگلینڈ میں موجوددیگر 9 کھلاڑی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنی تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ان 9 کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، حیدر علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد عامر، خوشدل شاہ، محمد حسنین اور موسیٰ خان شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔