بین الاقوامی

  • Jul 28, 2020

فلوریڈا میں کورونا وائرس کے مزید9ہزار 300متاثرین سامنے آگئے

امریکی ریاست فلوریڈا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید9ہزار 300 متاثرین سامنے آئے ہیں۔۔ اب یہاں متاثرین کی کل تعداد نیویارک سے بھی زیادہ ہے اور یہ امریکہ میں کووڈ 19 سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ریاست بن گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فلوریڈا میں ہونے والے جلسہ عام کو منسوخ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جلسہ منعقد کرنے کیلئے یہ ٹھیک وقت نہیں ہے۔ گذشتہ ہفتوں کے دوران فلوریڈا میں ایک دن میں 10 ہزار سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہاں متاثرین کی کل تعداد چار لاکھ23ہزارہے۔ جبکہ کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ چار لاکھ 48ہزار 487 ہے۔
امریکہ میں اس سے پہلے نیوریارک کو وائرس کا مرکز سمجھا جاتا تھا جہاں اب تک 32 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔