چين نے شينگ ڈو ميں امريکی قونصليٹ بند کر دیا
چين نے جنوب مغربی شہر شينگ ڈو ميں امريکی قونصليٹ بند کر دیا ہے اوراس کی بندش ا و ر کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھرایا ہے۔۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ قونصل خانے کا لائسنس منسوخ کيا جا رہا ہے۔ بيجنگ نےيہ اقدام امريکا کی جانب سے رواں ہفتے ہيوسٹن ميں چينی قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعداٹھايا ہے۔ اکیس جو لا ئی کو امریکہ نےہیوسٹن میں قا ئم چینی قونصلیٹ یہ کہ کر بند کردیا تھا کہ قونصليٹ کاروباری امور کی جاسوسی ميں ملوث تھا۔