بھارت کی ریاستوں کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کورونا کے کیسز میں تیزی
بھارت کی ریاستوں کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ میں کورونا کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں تینوں ریاستوں میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
کرناٹک میں4ہزار 764 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کرناٹک میں اب تک75ہزار 800 سے زیادہ افرادمہلک وائرس سے متاثر جبکہ ایک ہزار 519 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تمل ناڈو میں کووڈ ۔19 کے5ہزار849 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابھی تک ایک لاکھ 86 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 3ہزار 144افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی دوران کیرالہ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ انفیکشن کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ ایک دن میں ایک ہزار 38 نئے کیسز سامنے آئے۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مزید کوئی لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا کیونکہ لاک ڈاؤن کوئی حل نہیں ہے اور صرف ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے سے ہی کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے-