بین الاقوامی

  • Jul 26, 2020

نیپال میں چار ماہ کے بعد لاک ڈاؤن ختم

نیپال حکومت نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے محدود پیمانے پر دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم سکول اور تھیٹر تاحال بند رہیں گے۔کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نیپال میں پچھلے چار ماہ سے لاک ڈاؤن تھا۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد دارالحکومت کھٹمنڈو میں بڑی تعداد میں لوگ فروٹ اور سبزیاں خریدنے کیلئے نکل آئے۔بین الاقوامی اور قومی پروازیں 17 اگست سے شروع ہوں گی۔سیاحت اور پہاڑوں پر چڑھنے سے متعلق سرگرمیاں 30جولائی سے شروع ہونگی۔نیپال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافر، جو نیپال پہنچیں گے ،انہیں سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔
نیپال میں اب تک تقریبا 18 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 40افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔