بین الاقوامی

  • Jul 22, 2020

نوبل انعام کی تقریب60سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی بار منسوخ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے خدشات کے باعث نوبل انعام کی تقریب 60 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کر دی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سال نوبل انعام جیتنے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی لیکن 10 دسمبر کو ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔نوبل فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ کورونا کے اس دور میں ’انعام اور تقریب نئے طریقے سے منعقد ہوگی۔یہ خاص سال ہے جس میں سب کو قربانی دینے اور نئے حالات کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت ہے۔ہم انعام یافتہ افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے نئے طریقے اپنائیں گے۔آخری مرتبہ یہ تقریب 1956 میں اس وقت منسوخ کی گئی تھی جب سرد جنگ کے دوران سوویت یونین نے ہنگری میں مداخلت کی تھی.