بین الاقوامی

  • Jul 21, 2020

مصری پارلیمان نےملک سے باہر مسلح فوجیوں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے

مصر کی پارلیمان نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ملک سے باہر مسلح فوجیوں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مصری پارلیمان نے بند کمرے کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ ایوان نمایندگان نے اتفاق رائے سے مصری مسلح افواج کے ارکان کو ملک کی سرحدوں سے باہر لڑاکا مشنوں کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے تاکہ جرائم پیشہ مسلح ملیشیاؤں اور غیرملکی دہشت گرد عناصر کے مقابلے میں مصر کی قومی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ دونوں لیڈروں نے لیبیا میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے سے اتفاق کیا ہے اور فوجی کشیدگی میں اضافے سے بچنے کی ضرورت پر زوردیا ہے