تحریک انصاف نےمفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے واضح پالیسی اپنائی ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ميں پہلے بھی بہت سی شخصیات حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتی رہی ہیں لیکن اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی روایت عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے ڈالی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنےبیان میں کہا کہ جہاں تک دوہری شہریت کا تعلق ہے تو ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ قانون اور آئین اس سلسلے میں کیا کہتا ہے؟قانوناً کوئی بھی دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ممبر نہیں بن سکتا لیکن کسی بھی دیگر عہدے کے حوالے سے ایسی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے جس قدر واضح پالیسی تحریک انصاف نے اپنائی ہے وہ آج تک کسی جماعت نے نہیں اپنائی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کی رو سے وزیراعظم پانچ ایسے مشیر تعینات کر سکتا ہے۔ گذشتہ ادوار میں بھی مشیران رکھے گئے اور وزیر اعظم عمران خان صاحب نے بھی قانون کے مطابق مشیران اور ٹیکنو کریٹس تعینات کیے ۔