بین الاقوامی

  • Jul 21, 2020

بینکاک میں ہزاروں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین حکومت کے استعفے اور پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دو ہز ارہ چودہ کی فوجی بغاوت کے بعد بینکاک میں یہ سب سے بڑا مظا ہرہ تھا۔
طلبا کی زیر قیادت مظاہرہ بینکاک کے جمہوریت کی یادگار کے قریب کیا گیا۔مظاہرین نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے جس میں پارلیمنٹ کی تحلیل ، حکومت کے ناقدین کو ہراساں کرنے کا خاتمہ ، اور فوجی تحریری آئین میں ترامیم شامل ہیں۔
حالیہ مہینوں میں موجودہ حکمران ایوٹہ کی عوامی مخالفت بڑھ رہی ہے ۔ گزشتہ سال کے انتخابات کے بعد ایک عدالت نے دوسری سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کو تحلیل کر دیا تھا -