متحدہ عرب امارات کا ’ہوپ مشن‘ مریخ پر روانہ
متحدہ عرب امارات کا مریخ پر جانے والا ایک اعشاریہ تین ٹن کاوزنی خلائی مشن ’ہوپ‘ آج جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کیا گیا ۔خلائی مشن سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔
اس سے قبل اس کی 14 جولائی کے لیے طے شدہ لانچ کو خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ اُن کئی منصوبوں میں سے ایک ہے جن کا مقصد ملکی معیشت کا انحصار تیل اور گیس سے ختم کر کے اسے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی ایک معیشت بنانا ہے۔