ترک صدر رجب طیب اردوان کا آیا صوفیہ کا دورہ
ترک صدر رجب طیب اردوان نے تاریخی اہمیت کے حامل آیا صوفیہ کا اچانک دورہ کیا اورمسجد کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس دوران حکام نے انہیں بریفنگ بھی دی ۔آیا صوفیہ مسجد میں اگلے جمعےسے باقاعدہ پانچ وقت کی نماز ادا کی جائے گی جبکہ جمعےکی نماز ترک صدر بھی آیا صوفیہ میں ادا کریں گے ۔ گزشتہ دنوں ترکی کی اعلی عدلیہ کونسل نے پندرہ سو سال پرانی عمارت کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایاتھا ۔عدالتی فیصلے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے آیا صوفیہ کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔جس کے بعد آیا صوفیہ کا کنٹرول ترکی کے محکمہ مذہبی امور نےسنھبال لیاہے۔