بین الاقوامی

  • Jul 20, 2020

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا ٹویٹ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا ایک بڑا انسانی المیہ ہے، وباء نے ہمیں نئے عالمی معاشرے کے قیام کا موقع دیا ہے۔ ایک ایسا عالمی معاشرہ جہاں سب کے حقوق برابر ہوں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ مختلف معاشروں کے درمیان نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔ایک ایسا سماجی معاہدہ جس میں نوجوان نسل کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملے۔ایسا معاہدہ جہاں خواتین کیلئے ترقی کے یکساں مواقع ہوں ، بیمار ، نادار اور اقلیتوں کا خیال رکھا جائے ۔