بین الاقوامی

  • Jul 20, 2020

ریاض :جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔۔ اجلاس کے دوران اس با ت پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ عالمی معیشت کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جا ئے گی۔۔ اجلا س کے بعد سعودی وزیر خزانہ ا و رمرکزی بنک کے سربراہ نے میڈیا بریفنگ میں بتا یا کہ عالمی وبا کی وجہ سے شدید ترین متاثرہ غریب ممالک کو ان کے قرضوں کی واپسی میں ریلیف فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔۔ 42 غریب ممالک نے قرضوں کو ایک سال کیلئے منجمد کر نے کی درخواست کی ہے۔۔ جس کی مالیت پانچ اعشاریہ تین بلین ڈالر بنتی ہے۔۔
اس ورچوئل کانفرنس کی میزبانی کے فرائض سعودی عرب نے سر انجام دیے۔ عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ معاشی بدحالی سے بچنے کی خاطر جی ٹوئنٹی کو اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا