بین الاقوامی

  • Jul 20, 2020

چین میں بارشوں سے تباہی

چین کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد مقامی حکام نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔امدادی سرگرمیوں میں آرمی اور پولیس کے اہلکار اور مقامی رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ چین کے ہوبئی صوبے میں 12ہزار سے زائد اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں جنہوں نے اب تک 39ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔ مختلف مارکیٹس اور دکانوں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالا جا رہا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جا سکیں۔