بین الاقوامی

  • Jul 19, 2020

عالمی ادارہ صحت کا چین میں ڈاکٹرز اور ماہرین پر مشتمل ٹیم بھیجنے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے چین میں جلد ڈاکٹرز اور ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹیم جاننے کی کوشش کرے گی کہ چین میں یہ وائرس آخر کہاں سے شروع ہوا۔عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم جولائی کے آخر تک چین روانہ ہو جائے گی۔عالمی ادارہ صحت کی دو ارکان پر مشتمل ٹیم ایک ہفتہ پہلے سے ہی چین میں موجود ہے جو بڑی ٹیم کے دورے کیلئے تیاریاں کر رہی ہے۔