برٹش ایئر ویز کا اپنے تمام بوئنگ 747 طیاروں کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے بھی فضائی سفر میں انتہائی کمی کی وجہ سے اپنے تمام بوئنگ 747 طیاروں کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برٹش ایئر ویز کے ترجمان نے ایک ٹی وی انٹریو دیتے ہو ئے کہا کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم بوئنگ 747 کے اپنے پورے بیڑے کا استعمال ختم کر رہے ہیں۔
'کووڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث فضائی سفر میں جو کمی ہوئی ہے اس کی وجہ سے بہت مشکل ہے کہ ہمارے یہ شاندار اور 'آسمانوں کی ملکہ' کہلائے جانے والے طیارے دوبارہ کبھی برٹش ایئر ویز کی کمرشل سروس کا حصہ بن سکیں گے۔