بھارت میں مون سون سے تباہی
مون سون بارشوں نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے۔ ریاست آسام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اب تک تین ہزار سے زیادہ دیہات جبکہ 40 لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کےباعث لاک ڈاؤن اور سیلاب کے باعث لوگوں کو غذائی اشیا کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ بھارت کے ہمسایہ ممالک بھوٹان، میانمار اور نیپال میں بھی بارشوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔