قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2020

عوام کی خوشحالی وزیراعظم کی ترجیح ہے، وزیر اطلاعات

اطلاعات ونشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہےکہ پانی اور بجلی سمیت ہر شعبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیرآبی ضروریات کےتحفظ کی ضامن ہوگی اور یہ اقدام معاشی سرگرمیوں میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور لاکھوں ایکڑ رقبہ سیراب ہو گا۔