قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2020

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا ٹویٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔گزشتہ روز 24ہزار 262افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145مثبت آئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اِس لیے آئی کہ ٹیسٹگ کم کردی گئی ہے، جبکہ یہ تاثر درست نہیں۔وسط جون میں مثبت کیسز کا تناسب 22فیصد سے زیادہ تھا۔اس تناسب سے گزشتہ روز 5500افراد کا ٹیسٹ مثبت ہونا چاہیے تھالیکن مثبت کیسز میں 60فیصد کمی آئی ہے۔