قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2020

ملک میں کوروناکیسزکی تعدادمیں بتدریج کمی

ملک میں کوروناکیسزکی تعدادمیں بتدریج کمی،،،وائرس میں مبتلاایک لاکھ78ہزار737افراد صحت یاب ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں2ہزار145افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ40افراد جان کی بازی ہارگئے،ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار426 ہے۔
پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد88ہزار 539،سندھ میں ایک لاکھ8ہزار 913، خیبر پختون خوامیں31 ہزار217 اور بلوچستان میں 11 ہزار 322ہوگئی ہے ۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 771جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ہزار 750 ہوگئی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے 14ہزار402افراد متاثر ہوئے ہیں ۔