بین الاقوامی

  • Jul 16, 2020

ایران کی بوشہر بندرگاہ پر کھڑی سات کشتیوں کو اچانک آگ لگ گئی

ایران کی بوشہر بندرگاہ پر کھڑی سات کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ایرانی میڈیا کے مطابق آگ اس شپ یارڈ میں لگی جہاں بحری جہاز اور کشتیاں بنائی جاتی ہیں۔فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ حالیہ ہفتوں میں ایران کی کئی حساس اور دفاعی نوعیت کی تنصیبات میں اس طرح کی آگ لگنے کے واقعات پیش آچکے ہیں