تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صدر قیس سعید کو اپنا استعفیٰ پیش کر د یا ہے۔
اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم کےخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعدتیونس کے صدر نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرنے کا کہا تھا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق الیاس الفخفاخ نے ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کیلئے استعفا دیا ہے۔