کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 15, 2020

ویسٹ انڈیز سے شکست کے باوجودانگلش ٹیم کو کمزور نہیں سمجھیں گے، شان مسعود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے باوجود ہم انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو کمزور نہیں سمجھیں گے۔
آن لائن میڈیا کانفرنس کے دوران شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس بیک اپ میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہوگا۔شان مسعود نے کہا کہ ہمیں ماضی کو بھول کر اب مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے، کوشش ہے کہ غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز میں ہمارے بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔