کورونا وائرس, بیلجیئم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی
مارچ میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ بیلجیئم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 787 ہے ، جو اب بھی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 15 لاکھ نفوس پر مشتمل ملک بیلجیئم میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔صحت کے حکام کے مطابق آخری مرتبہ 9 مارچ کو بیلجیئم میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی ۔ بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد 14مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک 9ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مئی کے وسط سے سماجی دوری کی کچھ پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی لائی گئی ہیں۔