فرانس کا قومی دن
فرانس میں قومی دن باسٹیل ڈے کے موقع پر پیرس کا آسمان آتشبازی کے باعث روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ دارالحکومت پیرس میں منعقدہ تقریبات ایفل ٹاور پر شاندار آتشبازی کے بعد اختتام پزیر ہو گئیں۔ رنگ برنگی آتشبازی کا منظر اس قدر دلکش اور خوبصورت تھا کہ پورا آسمان خوبصورت روشنیوں سے نہا گیا۔تیس منٹ تک جاری رہنے والی آتش بازی میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قومی دن کے موقع پر اس خوبصورت منظر کو دیکھنے کیلئے یورپ سمیت مختلف خطوں کے ہزاروں افراد تقریب میں شریک ہوتے ہیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تقریب میں کم افراد کو شرکت کی اجازت مل سکی۔
ہر سال فرانس کا قومی دن 14جولائی کو منایا جاتا ہے،جو کہ اسی تاریخ کو 1789 ء میں برپا ہونے والے انقلاب کی یاد دلاتا ہے۔