بین الاقوامی

  • Jul 15, 2020

کورونا وبا سے نمٹنے کا واحد حل جامع حکمت عملی ہے؛عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بعض حکومتوں نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات نہیں کیے تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
جنیوا میں نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہاکہ کورونا وبا سے نمٹنے کا واحد حل جامع حکمت عملی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جامع حکمت عملی اختیار کرنے والے ممالک میں کورونا وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا سب سے بڑا دشمن ہے احتیاط نہیں کی تو وبا جاری رہے گا۔
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردی یومیہ رپورٹ کے مطابق ملک میں پہلی مئی سے 12 جولائی تک کے اعداد و شمار کی روشنی میں بیماری کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور جون کے پہلے تین ہفتوں میں جو تیزی نظر آئی تھی، اب وہ بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔