کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 13, 2020

ساؤتھمپٹن کرکٹ ٹیسٹ, ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ خلاف جیت

تاریخی ساؤتھمپٹن کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان انگلینڈکو4وکٹوں سےشکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے200رنز کا ہدف6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بلیک ووڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے95رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 313رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔زیک کرالے76اورڈام سبلے50رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کےشینن گیبرئیل نے5وکٹیں حاصل کیں۔۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 204رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 318رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔