چار صوبوں میں سویلین ہلاکتوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، افغان حکام
افغانستان میں مسلح تصادم کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان حکام کے مطابق ملک کے چار صوبوں میں سویلین ہلاکتوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ صوبہ غزنی میں ایک منی بس بم کا نشانہ بنی جس سے چھ افراد ہلاک اور12 زخمی ہوئے۔ قندھار میں مسلح افراد نے سابق پولیس کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا جس میں کمانڈر کے والد اور دورشتہ دار ہلاک ہو گئے۔ افغان سکیورٹی کونسل کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران طالبان نے 23 عام شہریوں کو ہلاک کیا تاہم طالبان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔