بین الاقوامی

  • Jul 12, 2020

کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے ڈزنی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر عوام کےلیے کھولنے کا اعلان

فرانس نے دارالحکومت پیرس میں قائم تھیم پارک ڈزنی لینڈ کو ایک مرتبہ پھر کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تھیم پارک کو 15 جولائی کو کھولا جائے گا۔ڈزنی لینڈ کو کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا۔
تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈزنی لینڈ کا دورہ کرنے والے سیاحوں کو ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی ہوگا تاکہ وائرس کے پھیلاو کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے۔
پیرس میں واقع اس ڈزنی لینڈ تھیم پارک کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں جسے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بند کردیا تھا۔ تاہم شنگھائی، ٹوکیواور ہانگ کانگ کے بعد پیرس انتظامیہ نے بھی پارک کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔