انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں
انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی پریکٹس جاری ہے۔
کھلاڑیوں نے ووسٹر شائر کے نیو روڈ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔کرکٹرز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔نیٹ پریکٹس کے دوران بلے بازوں میں بابر اعظم چھائے رہے جبکہ بولرز بھی اپنے جوہر دکھاتے رہے۔مشتاق احمدسپنرز کو ہاتھوں کا جادو سکھانے میں مصروف رہے ۔کھلاڑی جسمانی فٹنس پر بھی فوکس کرتے دکھائی دئیے۔
پاکستانی ٹیم آج سے دوبارہ دو روزہ انٹرسکواڈ میچ کھیلے گی۔تیرہ جولائی کو گرین شرٹس ڈربی روانہ ہوں گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔