فیس ماسک کورونا وائرس کو روکنے میں کافی مفید ثابت ہوا ہے،بورس جانسن
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کو دوبارہ بڑھنے سے روکنے کیلئے فیس ماسک کے استعمال کیلئے سخت قوانین بنانے ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس کو روکنے میں کافی مفید ثابت ہوا ہے۔ ہمیں شاپنگ مالز میں بھی اس کا استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔
برطانیہ میں اس سے پہلے فیس ماسک کا استعمال پبلک ٹرانسپورٹ اور ہسپتال میں ضروری قرار دیا گیا تھا لیکن اب گزشتہ روز سے شاپنگ مالز میں بھی اس کاا ستعمال ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔