قومی

  • قومی
  • Jun 30, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتیں۔ جب بھی پاکستان استحکام کی جانب بڑھتاہے یہ قوتیں رخنہ اندازی کرتی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی بھارتی خفیہ ایجنسی کے سلیپرسیلز کے متحرک ہونے کا عندیہ دیاتھا۔ ہمیں حالات کوسنجیدگی سے لینا ہوگا لیکن اپوزیشن کا رویہ اس حوالے سے افسوسناک ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کو بھارتی سازشوں کو سمجھنا چاہیے ۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت افغانستان میں امن نہیں چاہتا۔ افغانستان میں امن سے بھارت کی اہمیت کم ہوجائے گی ۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم مسلح افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ہے۔ جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشتگردی کےعفریت کو شکست دی ۔