قومی

  • قومی
  • Jun 30, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی کساد بازاری اور ملکی معاشی چیلنجز کے تناظر میں ٹیکس فری بجٹ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوستی کا مظہر ہے۔41 ووٹ کی اکثریت سے بجٹ منظوری واضح ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی اور اتحادی عمران خان کی قیادت میں متحد و یکجا ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز کردہ اقدامات سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی۔اپوزیشن نے غیر یقینی کا ماحول پیدا کرکے عوام میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کی اور اپنی سیاسی سوچ کے کھوکھلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔