قومی

  • قومی
  • Jun 30, 2020

کراچی سٹاک ایکس چینج حملہ،بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتا : وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکس چینج کی عمارت پر دہشت گرد حملے کے تانے بانے بھارت کے فعال سلیپر سیلز کی جانب جاتے ہیں ۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کے بعد خبردار کیاتھا کہ بھارت پاکستان میں اپنے سلیپر سیلز فعال کرسکتا ہے ۔
تاہم انہوں نے کہاکہ ملک کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی ایسی کوشش سے نمٹنے کیلئے چوکس تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت پاکستان میں امن برداشت نہیں کرسکتا ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے وقت جب ہم کرتا پور راہداری کھولنے جارہے ہیں بھارت اسی وقت پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے ۔
وزیرخارجہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور جوابی کارروائی کوسراہا جس میں تمام چاروں دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کررہی ہے جبکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اپنی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم بے نقاب ہوگئے ہیں۔