قومی

  • قومی
  • Jun 30, 2020

وزیراعظم کی طلباء کو وظائف دینے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیرتعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ بالخصوص آن لائن تعلیم، مذہبی تعلیم اور سائنس کی جانب طالبعلموں کو راغب کرنے اور جدید تعلیم کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کو وظائف دینے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ ان کی جدید تقاضوں کے مطابق سائنسی تعلیم کی جانب راغب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔