ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 30, 2020

زرعی شعبہ کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ملک کی خوشحالی اس سے وابستہ ہے۔
وہ زرعی شعبے میں ٹیوب ویلوں پر اعانت کی فراہمی پر تجویز کے بارے میں پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
وزیراعظم نے چھوٹے کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹیوب ویلز کیلئے بجلی کے نرخوں پر اعانت فراہم کرنے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔