اقوام متحدہ کا اسرائیل پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کا غیر قانونی منصوبہ روکنے پر زور
اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے کا غیر قانونی منصوبہ روک دے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی اعلے عہدیدار مشیل بیجیلیٹ نے جینوا میں ایک بیان میں خبردار کیا کہ غیر قانونی انضمام خونریز لڑائی کا باعث بن سکتا ہے۔