سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jun 29, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کا دورۂ انگلینڈ

دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ووسٹر شائر پہنچ گئی۔
20کھلاڑیوں اور11سپورٹنگ سٹاف پر مشتمل قومی اسکواڈبذریعہ بس مانچسٹر سے ووسٹر شائر پہنچی۔وورسٹرشائر" میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اس دوران قومی سکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزاریں گے تاہم انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوجائے گی۔بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہرانگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہیں صرف پری میچ تیاریوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کو اگست،ستمبر میں میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔