کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jun 28, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

بیس رکنی ٹیم اور گیارہ رکنی سٹاف پر مشتمل سکواڈ آج لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگا۔
پاکستان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلے گا۔
قومی سکواڈ چودہ روز کیلئے انگلینڈ میں قرنطینہ میں رہے گا۔
ٹیم کی قیادت اظہر علی کریںگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم(نائب کپتان)، عابدعلی، اسدشفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد، عمادوسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمدعباس، موسی خان، روحیل نذیر، نسیم شاہ، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسرشاہ شامل ہیں۔
ظفرگوہر دورے کی تیاریوں کے دوران ٹیم میں شامل ہوجائیںگے۔
پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے ٹیسٹوں کے پہلے مرحلے میں دس کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم دوبارہ ٹیسٹ کئے جانے پر چھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔