بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jun 26, 2020

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچانوے لاکھ تک پہنچ گئی

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پچانوے لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ وباء سے اب تک چار لاکھ 85ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد چوبیس لاکھ جبکہ ایک لاکھ 24ہزار 294 سے زائد اموات کے ساتھ سرفہرست ہے اور برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ لاکھ ہے اور وہ 53ہزار 895 اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
وباء سے باون لاکھ مریض ابتک صحتیاب ہوچکے ہیں۔